عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے نوجوان چل بسا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:20

خانیوال۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے نوجوان چل بسا،تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 163/10R میں رمضان ڈھڈی کو اچانک تکلیف ہوئی تو وہ اپنے گاؤں کے عطائی ڈاکٹر مشتاق درکھان کے پاس گیا جہاں پر اسکو انجکشن لگایا گیا جس سے اسے کافی دیر تک ہوش نہ آنے پر عطائی ڈاکٹر نے لواحقین کو ضلعی ہسپتال لے جانے کو کہا جب ڈسٹرکٹ ہسپتال مریض کو چیک کیا گیا تو پتہ چلا کے مریض ایک گھنٹہ پہلے ہی مر چکا ہے۔

(جاری ہے)

مذکور ڈاکٹر نے اڈا جنگل مڑیالا پر بھی ایک میڈیکل سٹور بنا رکھا ہے جبکہ اس کے پاس کسی قسم کی کوئی ڈگری موجود نہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز ہونے والی اموات پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور عطائیت کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :