بھارتی ریاستی دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے ‘ سردار میر اکبر خان
جنگ بندی لائن اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے‘وزیر جنگلات
اتوار 25 دسمبر 2016 12:20
(جاری ہے)
مگر بھارت کے اب یہ عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور انھوں نے کشمیر کو خون کی وادی بنادیا ہے ۔ آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے معصوم کشمیریوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ اور اب لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے اور املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں منظور شدہ ہے ۔ اب اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کروانے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ۔ وگرنہ اس خطے میں امن وامان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کی حالیہ دنوں سے جاری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری عوام پاک فوج کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی بھارتی عزائم کو خاک کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.