پاکستان علماء کونسل بین المسالک بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر سطح پراپنا کردار اداکرتی رہے گی‘طاہر محمود اشرفی
پاکستان میں رہنے والے گیر مسلموں کو کسی گروہ یا جماعت یا فتنے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل
اتوار 25 دسمبر 2016 16:10
(جاری ہے)
حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور دستور مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے۔
گزشتہ تین سالوں میں بین المسالک بین المذاہب مکالمہ کے ذریعے بہت سے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ اندرون سندھ ہندو برادری کی بچیوں کے تحفظ کا معاملہ ہو یا توہین ناموس رسالت ؐ کے قانون کے غلط استعمال کے ذریعے غیر مسلموں کو ہراساں کرنے کا پاکستان علماء کونسل نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں بھر پور کردار اداکیا ہے اور قومی مصالحتی کونسل کے ذریعے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل پر پاکستان کی غیر مسلم برادری نے ہمیشہ جس طرح آواز بلند کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک بین المذاہب مکالمہ سے اختلافات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ مختلف مذاہب کے قائدین کی مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کسی مسلک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مختلف مذاہب میں انتہاپسندی کی سوچ رکھنے والے عناصر موجود ہیں۔ پادری عمانوایل کھوکھر نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کی بین المذاہب بین المسالک مکالمہ کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔ مسیحی برادری سمیت غیر مسلم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد قابل قدر ہے۔ آج پاکستان میں بین المسالک بین المذاہب رواداری کے فروغ میں جو بہتری آئی ہے وہ ان ہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.