ملک کو ترقی دینے کے لئے قائداعظم کے سنہرے اصول اپنانے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
بلاول بھٹو نے 4 مطالبات کئے ہیں جو جائز ہیں، آصف زرداری کی وطن واپسی سے مخالفین کو پریشانی ہوئی ہے، آئی جی سندھ کے چھٹی پر جانے سے معاملات رک نہیں جاتے،بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینا میرے دائرہ اختیار میں نہیں، اختیارات کا رونا رونے کے بجائے کام کرکے دکھائیں، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 25 دسمبر 2016 19:10
(جاری ہے)
اس موقع پر سندھ کابینہ کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ چھٹی پر ہیں، کسی کے چھٹی پر جانے سے معاملات رک نہیں جاتے، آئی جی سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر بھی مسائل ہیں جو ان سے زیادہ اہم ہیں۔
ملک کا بغیر وزیرخارجہ کے چلنا کسی کو نظر نہیں آتا۔آئی جی سندھ چھٹی پر جاتے ہیں تو وہ سب کو نظر آتا ہے۔ بلاول بھٹو نے 4 بڑے مطالبات پیش کر رکھے ہیں اور اس کے علاوہ پاناما لیکس کا معاملہ ہے۔پارلیمنٹ سب سے بڑا ادارہ ہے ، پانامالیکس کے معاملے کو وہی دیکھے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آصف علی زرداری 5 برس ملک کے صدر رہے ہیں، اس دوران انہوں نے بہت مشکلات برداشت کیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وطن واپسی سے مخالفین کو پریشانی ضرور ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم ہمارے شریک چیئرمین کی بڑی کامیابی ہے۔انور مجید کے معاملے کو قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں امن قائم رہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ایم کیو ایم کی جانب سے میئر کے اختیارات سے متعلق مطالبے پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ اختیارات قانون کے مطابق تفویض کیے جاتے ہیں اور قانون کے تحت انہیں تمام اختیارات حاصل ہیں۔ اختیارات کارونا رونے کے بجائے کام کرکے دکھائیں۔کوئی سیاسی بات کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی آصف علی زرداری سے ملاقات کا مجھے علم نہیں۔ڈاکٹر عاصم کی دہشتگردی کے کیس میں ضمانت ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہوگی۔قائد اعظم کے سنہری اصول اپنانے ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.