معروف کرکٹرز جنید خان اور محمد عرفان کا عمیر ثناء فائونڈیشن کا دورہ
تھیلے سیمیا کے خاتمے کیلئے فائونڈیشن کی کوششیں قابل قدر ہیں،نوجوان شادی سے قبل تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ ضرور کرائیں،جنید خان،محمد عرفان
پیر 26 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنید خان اور محمد عرفان نے کہا کہ تھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے وہ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جو ان بچوں کا نہ صرف علاج کر رہے ہیں بلکہ پاکستان سے اس مرض کے خاتمے کے لیے کوششیں بھی کر رہے ہیں، ملک میں تھیلے سیمیا کا مرض جس شدت سے پھیل رہا ہے اس سے ہم سب واقف ہیں،نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ شادی سے پہلے اپنا تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ ضرور کرائیں تاکہ اس مرض کو پاکستان میں مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر تھیلے سیمیا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے تو اس کی واحد وجہ اس مرض سے متعلق آگاہی کا نہ ہونا ہے،اگر ہم سب مل کر اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار اداکریں تو بہت جلد اس مرض کو پاکستان سے ختم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنے شائقین سے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے اپنے خون کے عطیے کی بھی اپیل کی۔جنید خان اور محمد عرفان نے ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اوراپنے ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر کاشف حسین انصاری نے عمیر ثنائفاؤنڈیشن آمد پرقومی کرکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنید خان اور محمد عرفان نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ کرکے اور تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقات کر کے اس مرض سے خاتمے کے لیے اپنی جس دل چسپی کا اظہار کیا ہے اس پر عمیر ثناء فاؤنڈیشن اور تھیلے سیمیا کے بچے اور ان کے والدین ان کے شکرگزار ہیں۔ہم نے ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کی جس مہم کا آغاز کیا ہے اسے جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کو تھیلے سیمیا سے محفوظ بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.