موٹر وے پولیس نے گمشدہ 67280 روپے تلاش کر کے شیخوپورہ کے مالک کو واپس پہنچا دیئے

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

موٹر وے پولیس نے گمشدہ 67280  روپے تلاش کر کے شیخوپورہ کے مالک کو واپس ..

للِہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ایسے رہا کرو کہ لوگ کریں آرزو ،ایسے کرو کام کہ زمانہ مثال دے موٹر وے پولیس نے گمشدہ 67280 روپے تلاش کر کے شیخوپورہ کے مالک کو واپس پہنچا دیئے تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی آصف اسلام آباد سے شیخوپورہ جا رہے تھے کہ سنبل ریسٹ ایریا میں نماز ادا کی اور رقم وہاں ہی بھول گئے سیال موڑ کے قریب پہنچے تو رقم یاد آئی موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کی موٹر وے پویس کے سب انسپکٹر ملک عبدالغفار اور سب انسپکٹر زاہد مقبول نے رقم تلاش کر کے مالک آصف کے حوالے کر دی مالک کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کے اہلکار ایماندار افسران ہیں ہمیں موٹرو ے پولیس پر فخر ہیں۔

متعلقہ عنوان :