وزیراعلیٰ شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ کی صورتحال اور صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی انتہائی عزیز ہے، ترقیاتی و دیگر منصوبوں میں جنوبی پنجاب کے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں، شفافیت اور اعلیٰ معیار ہمارا طرہ امتیاز، شفافیت اور معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے،دور آمریت میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، اس وقت کے حکمرانوں نے کاغذی منصوبوں کے ذریعے جیبیں بھریں،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کی ٹیم انتہائی محنت سے عوام کی خدمت کر رہی ہے،منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں،گورنر پنجاب
بدھ 28 دسمبر 2016 20:34
(جاری ہے)
ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہو ںنے کہا کہ دور آمریت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور اس وقت کے حکمرانوں نے کاغذی منصوبوں کے ذریعے اپنی جیبیں بھریں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی انتہائی عزیز ہے۔ ترقیاتی اور دیگر پروگراموں میں جنوبی پنجاب کے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اٹھ رہا ہے۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی محنت سے صوبے کے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے فلاح عامہ کے منصوبوں سے عوام پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.