سول سوسائٹی تنظیموں کا حکومت سے بلاجواز پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام مشاورتی اجلاس میں این جی اوز کے لیے ایک قانون بنانے کی قرارداد منظور
جمعرات 29 دسمبر 2016 22:09
(جاری ہے)
ان نئے ضوابط میں غیرسرکاری اداروں کو غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات حکومت کو فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے جبکہ یہ تفصیلات پہلے سے ہی متعلقہ اداروں کو مہیّا کی جارہی ہیں۔
مشاورتی اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ رجسٹریشن، نگرانی اور شفافیت جیسے معاملات پر متفقہ لائحہ عمل بنانے کے لیے حکومتی اداروں، ڈونرز اور ملکی و بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں پر مبنی فورم کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں حکومتی حلقوں کی جانب سے غیر قانونی پابندیوں اور سختیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ غیر سرکاری اداروں کے لیے ون ونڈو آپریشن کی طرز پر نظام وضع کیا جائے۔ سول سوسائٹی تنظیموں نے منافع بخش اداروں کی جانب سے سماجی خدمت کے کاموں کو ٹھیکیداری کے اصولوں پر چلانے کی روش کو بھی ہدفِ تنقید بنایا اور اسے سماجی و معاشرتی بہبود کے لیے خطرناک رجحان قرار دیا۔ مشاورتی اجلاس میں انسانی و نسوانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ کارکن صحافی، وکلا تنظیموں و دیگر پیشہ وارانہ تنظیموں کے عہدیداروں اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینچ کمیشن کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے سربراہ آئی اے رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نہ صرف سول سوسائٹی بلکہ جمہوری اقدار اور انصاف کے مواقع بھی کم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرسرکاری شہری تنظیموں کو کام کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے نہ کہ ان کی راہ میں روڑے اٹکائے۔پتن تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر سرور باری کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب میں سول سوسائٹی کو ہراساں کیا جارہا ہے اور انہیں آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے شہری تنظیموں کو متحد ہو کر احتجاج کرنے اور عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کی تجویز بھی دی۔عورت فاؤنڈیشن کے سربراہ نعیم مرزا کا کہنا تھا کہ غیرسرکاری اداروں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت اس کردار کو سراہنے کی بجائے ان پر پابندیاں لگانے کے درپے ہے۔ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد فیاض نے اس موقع پر کہا کہ سول سوسائٹی کے خلاف حالیہ حکومتی اقدامات بلاجواز ہیں۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینچ کمیشن کے ڈائریکٹر مبشر سعید سدوزئی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن وزارتِ داخلہ نے اپنے ذمہ لے لی ہے جبکہ قومی سطح کی تمام تنظیموں کی رجسٹریشن کمیشن ہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت ساڑھے آٹھ سو غیر سرکاری ادارے کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے نمائندے محمد تحسین نے ڈونر اداروں کی جانب سے مالکانہ طرزِ عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک میں سول سوسائٹی کو رقم کی بجائے شراکت کی زیادہ ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.