اولپرکی5مصنوعات لیبارٹریزروانہ،گورمے ملک پروڈکشن یونٹ سیل،400کلواشیاء تلف
سپریم کورٹ کی ہدایت پرفوڈاتھارٹی ٹیم نےگوجرانوالہ کے قریب گورمے پروڈکشن یونٹ کی اچانک چیکنگ کی،فول اتھارٹی ٹیموں نے لاہورمیں16ہوٹلوں،بیکریوں کوبھاری جرمانے عائد کئے،فیصل آباد،ملتان اورگوجرانوالہ میں34کووارننگ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 دسمبر 2016 18:42
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) :فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے قریب گورمے پروڈکشن یونٹ کا ملک سیل سیل‘ 400کلو خشک اشیائے خوردونوش کو تلف کر دیا جبکہ اولپر کی 5مصنوعات کو تجزیئے کے لئے لیبارٹری بھجواتے ہوئے بہتری کے احکامات جاری کئے۔ قبل ازیں لاہور میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 16ہوٹلوں‘ بیکریوں‘ نان شاپس اور پکوان سینٹرز کو بھاری جرمانے عائد کئے۔
فیصل آباد‘ گوجرانوالہ اور ملتان میں 34کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ناقص صفائی‘ ورکرز کی خراب طبی حالت‘ ایریا میں گندگی‘ پانی کی ناقص نکاسی سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر بلال گنج میں حاجی لطیف ملک کو 12ہزار‘ اقبال نان شاپ کو 5ہزار‘ خان ہوٹل کو 3ہزار‘ بھوگیوال میں عبدالغنی ہوٹل اینڈ نان چنے کو 5ہزار‘ شالامار جی ٹی روڈ پر پہلوان فش کارنر کو 15ہزار‘ شاہجہان پارک میں خواجہ غریب نواز کیٹرنگ کو 7ہزار‘ الفلاح میرج ہال کو 10ہزار‘ رانا پکوان سینٹرکو 7ہزار‘ نیوکشمیر پکوان سینٹر کو 7ہزار‘ شام نگر میں احمدنان شاپ کو 4ہزار‘ شاہدرہ میں مقصود نان شاپ کو ڈھائی ہزار‘ قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں رمنا فوڈ کو 10ہزار‘ محمود روڈ پر داتا ملک شاپ کو ایک ہزار‘ بابا فرید سویٹس ہاؤس کو 4ہزار‘ سبزہ زار میں چٹھا پکوان سنٹر کو 15ہزار‘ گلبرگ تھری میں انصاری ملک شاپ کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.