پشتون قومی خود مختیار صوبے اور قومی واک واختیار کے حصول کیلئے جدوجہد لازمی ہے ،سردار مصطفی خان ترین
جمعہ 30 دسمبر 2016 22:45
(جاری ہے)
جس سے عبدالستار ترین اور محمد رفیق لالا نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر 81افراد نے اپنے خاندانوں سمیت مختلف مذہبی اور سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ ظلم جبر کے خلاف سیاسی وطن دوست فکر وجہدوجہد ہی کے ذریعے مشکلات سے نجات ممکن ہے ۔
لہٰذا غیور عوام وطن دوست ، عوام دوست فکر وجدوجہد کا ساتھ دے کر اپنے آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید نے جس وژن کی بنیاد پر جدوجہد شروع کی تھی آج اس کے افکار اور جدوجہد پر عوام سمیت سیاسی جمہوری قوتوں کے مطالبات کی شکل میں اس پر مہر تصدیق ثبت کرلی ہے جبکہ خان شہید اور ان کے پیروکاروں کیخلاف فتوے لگانے والے آج سب سے زیادہ جمہوری ہونے کے دعوے دار ہے حالانکہ وہ جمہوریت پر یقین ہی نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 8اگست اور پولیس ٹریننگ سینیٹر پر حملے میں ملوث ملزم قومی مجرم ہیں اس کے خلاف کارروائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالوں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت شفاف مردم شماری کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے اور بوگس مردم شماری کی روک تھام کرے کیونکہ پشتون بلوچ صوبے میں پہلے سے ہونیوالے بوگس مردم شماری کی وجہ سے ہمارے حقوق واختیارات پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ پشتون قومی تحریککے ہر اول دستے کی حیثیت سے پشونخوا وطن کے تمام عوام کی بلا امتیاز سرومال کے تحفظ سمیت تمام حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور غیور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی جدوجہد مزید تیز کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اس کے قائد مشر محمود خان اچکزئی کیخلاف واویلا نام نہادپروپیگنڈے الزامات درحقیقت مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے اور پشتونخوامیپ کے قائد ورہنمائوں کی جدوجہد اور عوامی مقبولیت کو ثابت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہر شعبہ زندگی میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور جدوجہد کی ہے ہر علاقے میں جاری ترقیاتی کام اب زمین پر نظر آرہے ہیں ماضی کے برعکس حکومت رٹ کی بحالی کے بعد عوام اپنے آپ کومحفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.