بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

ہفتہ 31 دسمبر 2016 16:21

بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، شوواگتاہوم اور تیج الاسلام کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، تنبیر حیدر اور مہدی حسن کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فاسٹ بائولر روبیل حسین نے بھی ون ڈے سیریز نہیں کھیلی لیکن انہیں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، سومیاسرکار ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اعلان کردہ ٹیم کپتان مشرفی مرتضیٰ، تمیم اقبال، امرالقیس، سومیاسرکار، صابررحمان، محموداللہ، شکیب الحسن، مصدق حسین، روبیل حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شوواگتا ہوم، سوباشز روئے، تیج الاسلام اور نورالحسن پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :