آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی این اے207سے الیکشن نہ لڑنے کی وجہ سامنے آگئی
پیپلزپارٹی قیادت کے نزدیک فریال تالپورپرکرپشن الزامات کے باعث انتقامی کاروائیاں شروع کی جاسکتی ہیں،انتقامی کاروائیوں کے خوف سے پیپلزپارٹی قیادے نے فریال تالپورکی پارلیمنٹ رکنیت نہ ختم کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع
ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جنوری 2017 20:08
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے اپنی بہن فریال تالپورکی نشست این 207سے الیکشن نہ لڑنے کی وجہ سامنے آگئی ہے،پیپلزپارٹی قیادت نے کرپشن الزامات کے باعث ممکنہ انتقامی کاروائیوں سے بچنے کیلئے فریال تالپورسے نشست خالی نہ کروانے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کو خدشہ تھاکہ فریال تالپور کیلئےپارلیمنٹ کی رکنیت کی ڈھال ختم کی گئی توفریال کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے فریال تالپور پرماضی میں بھی کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں۔آصف زرداری کےبیرون ملک قیام کےدوران فریال تالپورپارٹی اموردیکھتی رہی ہیں۔ تاہم آصف زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ میں آنے کے اعلان کے بعد ان کی دوسری بہن عذرا فضل پیچوہونےنشست خالی کرنےکافیصلہ کیا۔(جاری ہے)
فریال تالپور پرکرپشن الزامات کے پیش نظرآصف زرادری نے فریال تالپور کی این اے 207 لاڑکانہ کی نشست سے الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ کیا۔
جس کے باعث اب شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اپنی بہن عذرا فضل پیچو کی نشست این اے 213نوابشاہ سے سیٹ پرضمنی الیکشن لڑیں گے۔اسی طرح بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی مستقل آبائی نشست این اے 207 کی بجائے ایازسومرو کی نشست 204لاڑکانہ خالی کروا کے الیکشن لڑیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.