پاک فوج کاڈی ایچ اےکوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بناکرعوام کولوٹنےکانوٹس

نوسربازوں کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ،جب ڈی ایچ اےکوئٹہ پروجیکٹ لانچ کریگاتوآئی ایس پی آر تشہیرکریگا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 جنوری 2017 19:02

پاک فوج کاڈی ایچ اےکوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بناکرعوام کولوٹنےکانوٹس

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جنوری2017ء) :پاک فوج نے ڈی ایچ اےکوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بناکرعوام کولوٹنےکانوٹس لےلیا،آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی ایچ اے کی جعلی ویب سائٹ بنانے والےنوسربازوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے جب کوئٹہ پروجیکٹ لانچ کریگاتوآئی ایس پی آر تشہیر کرے گا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ نوسرباز ڈی ایچ اے کی جعلی بکنگ اور رجسٹریشن کررہےہیں۔ کچھ جعلسازجعلی ویب سائٹ کےذریعےرقم بٹورنےمیں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :