پی آئی اے نے 2005کے بعد سے کابل حکومت کو ٹیکس ادانہیں کیا ،افغانستان

پاکستانی حکومت اپنی ایئرلائن کے ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ دار ہے،ایک افغان وفد کو معاملے کی تحقیقات کیلئے مقرر کیا گیا تھا جو جلد اپنی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کرے گا،ترجمان افغان وزارت خزانہ

منگل 3 جنوری 2017 22:52

پی آئی اے نے 2005کے بعد سے کابل حکومت کو ٹیکس ادانہیں کیا ،افغانستان
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) افغانستان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے ) نے 2005کے بعد سے افغان حکومت کو ٹیکس ادانہیں کیا ،پاکستانی حکومت اپنی ایئرلائن کے ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو افغان ٹی وی ’’اے ٹی این نیوز ‘‘ کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان اجمل عبدالرحیم زئی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 2005کے بعد سے افغان حکومت کو ٹیکس ادانہیں کیا،متعلقہ کمپنی کے بارے میں تحقیقات اور جائزے کیلئے ایک افغان وفد کو مقرر کیا گیا تھا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اپنی ایئرلائن کے ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ دار ہے ۔ایک افغان وفد کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے قرض کے جائزے اور تحقیقات کیلئے مقرر کیا گیا تھا ۔وفد جلد اپنی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :