اورنج لائن منصوبے کے الیکٹریکل و مکینیکل کام کا مرحلہ شروع ہو گیا ‘سازگارموسمی حالات میں تعمیراتی کام تیز کیا جائے

روٹ پر ٹریفک کا بلا رکاوٹ بہائو یقینی بنانے کے لئے سول ڈیفنس کے رضا کارآج سے دوبارہ فرائض انجام دیں گے، خواجہ احمدحسان

بدھ 4 جنوری 2017 19:51

اورنج لائن منصوبے کے الیکٹریکل و مکینیکل کام کا مرحلہ شروع ہو گیا ‘سازگارموسمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے الیکٹریکل و مکینیکل کام کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ‘اس مقصد کے لئے اسلام پارک میں تعمیر کیاجانے والا سٹیشن اور محمود بوٹی تک ٹرین کا ٹریک کل جبکہ چار مزید سٹیشنوں کا گرے سٹرکچر اس ماہ کے آخر تک چینی کنٹریکٹرسی آر نورنکو کے حوالے کر دیاجائے گا۔

پیکیج تھری ڈپو کی دس عمارتیں بھی اس کام کے لئے تیار حالت میں ہیں۔روٹ پر ٹریفک کا بلارکاوٹ بہائو یقینی بنانے کے لئے سول ڈیفنس کے رضا کار آج سے دوبارہ تعینات کر دیئے جائیں‘انہیں اعزازیہ کی اد ائیگی یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے سے ملبے کے ڈھیر اتوار تک اٹھا دیئے جائیں ۔

وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے -خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ سازگارموسمی حالات میں منصوبے پر کام تیز رفتاری سے کیا جائے ‘اس مقصد کے لئے یوٹیلٹی سروسز سے متعلقہ تمام محکمے اپنے فیلڈ سٹاف کو متحرک کردیں اور منصوبے کے چاروں پیکیجز کے کنٹریکٹرز اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 58.5فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا73.5 فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا 44فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 59.6فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 57فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔اجلاس میں ایم پی اے چودھری شہباز ‘ ڈپٹی میئر سواتی خان‘سیکرٹری انفراسٹرکچر سی ایم سیکرٹریٹ خواجہ عمران رضا ‘چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو112 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :