نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن 2017میں جرنلسٹ پینل کے امیدوارں نے کامیابی حاصل کر لی
شکیل انجم صدر ،عمران یعقوب ڈھلوں جنرل سیکر ٹری اور اسحاق چوہدری فنانس سیکر ٹری منتخب سپیکر قومی اسمبلی ،وزیر مملکت اطلاعات ،سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر کی جانب سے نو منتخب باڈی کو مبارکبا د آزاد،خودمختار اورذمہ دار میڈیا کی حمایت جاری رکھیں گے،صحافیوں کی فلاح اور سلامتی اولین ترجیح ہے،وفاق صوبوں کے ساتھ صحافیوں کوکام کیلئے بہترین ماحول فراہم کریگا،امید ہے کہ نیشنل پریس کلب کے نئے عہدیدار صحافیوں کی فلاح کیلئے کام کرینگے،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب منتخب باڈی کا انتخاب صحافی برادری کی جانب سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے،آصف علی زرداری
جمعہ 6 جنوری 2017 22:49
(جاری ہے)
نائب صدور کی نشستوں پر آصف علی بھٹی ،ابراہیم کمبر،نوید اکبر چوہدری اور مائرہ اعظم منتخب ہوئیں جبکہ جوائنٹ سیکر ٹری کی نشستوں پر عابد عباسی ،شکیلہ جلیل اوراقبال ملک منتخب ہوئے۔
دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے،آزاد،خودمختار اورذمہ دار میڈیا کی حمایت جاری رکھیں گے،صحافیوں کی فلاح اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے،وفاق صوبوں کے ساتھ صحافیوں کوکام کیلئے بہترین ماحول فراہم کریگا،امید ہے کہ نیشنل پریس کلب کے نئے عہدیدار صحافیوں کی فلاح کیلئے کام کرینگے۔دوسری جانب سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار وں کو مبارکباد ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب صحافی برادری کی جانب سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے منتخب عہدیدار جوش اور جذبے کے ساتھ صحافی برادری کی خدمت کرتے رہیں گے۔ آصف علی زرداری نے شکیل انجم سے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے دیگر اراکین کو بھی ان کی جانب سے مبارکباد پیش کر دیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور پریس سیکرٹری شہزاد عربی ستی نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صحافی راہنمائوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب قیادت پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے میں اپنا بہترین کردارادا کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میںصحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ہمیشہ دشواریوں کا سامنا رہا ہے۔اب بھی اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں تا کہ وہ آزادانہ طور پر قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔ (رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.