اضافہ شدہ آئٹم
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے تین رکنی وفدکی ملاقات دوطرفہ تعلقات، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف امور میں جاری تعاون، مشترکہ پارلیمانی امور اور کشمیر سمیت خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
جمعہ 6 جنوری 2017 23:06
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو فراخدلی سے سنے بلکہ اسے درست سیاق و سباق کے ساتھ سمجھا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پاکستان کا مؤقف سنا اور بڑی حد تک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کے قیام کی کوششوں اور اداروں کی مضبوطی میں برطانوی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے۔ وفد میں لارڈ نذیر احمد، لارڈ قربان حسین اور ممبر یورپین پارلیمنٹ افضل خان شامل تھے۔ برطانوی وفد نے وزیر داخلہ کی کارکردگی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی دنیا میں بالعموم اور پاکستانی کمیونٹی میں بالخصوص وزیر داخلہ کی کارکردگی کو انتہائی قدر اور تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میںواضح طور پر کمی آنے میں وزیرِداخلہ کا کلیدی کردار ہے جس کا اعتراف بڑے اہم بین الاقوامی فورمز پر بھی کیا جاتا ہے۔ وفد نے بیرون ملک بسنے والی پاکستانی نژاد کمیونٹی کے مسائل کے حل خصوصاً پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے متعلقہ مسائل کے حل میں وزیر داخلہ کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔ وفد کے ممبران نے اس بات کا خاص طور پر اعتراف کیا کہ وزیر داخلہ نے ضروری کاغذات اور دستاویز کے بغیر کسی بھی شخص کا پاکستان میںداخلہ جس طریقے اور جس انداز سے مکمل طور پر ناممکن بنایا ہے وہ یقینا ایک بہت بڑی قومی خدمت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.