بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹہ اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے ، ملک کے اندر بہت اچھا پیغام گیا، وفاقی وزیر احسن اقبال
ہفتہ 7 جنوری 2017 23:07
(جاری ہے)
ان نئے منصوبوں میں سب سے اہم پیشرفت 9 صنعتی زونز کا قیام ہے جس کے لیے چین کا ایک اعلٰی سطحی وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے ہر صوبے میں صنعتی زونز کے قیام کی منظوری سے عوام خوشحال ہوگی، یہ اقتصادی زونز فاٹا، آزاد جموں وکشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان سمیت ہر صوبے میں قائم کیے جائیں گے اور پاکستان کا ہر صوبہ ان زونز سے مستفید ہوگا، سندھ کے اندر 2صنعتی زونز ہو جائیں گے ایک سندھ حکومت کا اپنا تجویز کردہ اور دوسرا وفاقی حکومت کا تجویز کردہ، یہ 9صنعتی زونز پاکستان میں نئے صنعتی دور کا آغاز ثابت ہوں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ملک و قوم ترقی کرے گا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے دارالخلافوں کے لیے ماس ٹرانزٹ ریل کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس میں پشاور کا سرکلر ریلوے کا ایک گریٹر پشاور کا منصوبہ ہے اور اسی طرح کوئٹہ سٹی کا بھی ماس ٹرانزٹ ریلوے کا منصوبہ ہے اور پھر کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ جو گذشتہ کئی سالوں سے مردہ پڑا ہوا تھا اور تعمیر نہیں ہو رہا تھا اسے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد سی پیک میں شامل کیا گیا تاکہ کراچی کے عوام کو بہتر سفری سہولت مل سکے، اسی طرح لاہور کے اورنج لائن منصوبے کو بھی سی پیک میں شامل کر لیا گیا ہے جو ایک بہت اہم اور بڑی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کام سے چاروں صوبوں کے عوام کو اپنے دارالخلافوں میں سفر کی بہترین سہولت ملے گی اور یہ نہ صرف ایک بہترین سفری سہولت ہوگی بلکہ ہر صوبے میں ایک اور اہم اور بڑے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور سے ڈی آئی خان تک سڑک کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ قراقرم ہائی وے کی توسیع بھی کی جائے گی، گوادربندگاہ کی اپ گریڈیشن کی منظوری اور ماسٹر پلان پر ایک سال میںعمل درآمد کی بھی منظوری دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان سے زوب تک سڑک کی تعمیر بھی راہداری منصوبے کا حصہ ہے جس سے یہاں کی عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی مدد سے ہم ملک کے پسماندہ علاقوں کو اہم شاہرائوں اور بڑے شہروں سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان پسماندہ علاقوں کی عوام بھی بہتر سے بہتر زندگی گزار سکے اور ان کا معیار زندگی بھی بہتر ہو، یہ ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جو آنے والے سالوں میں ملک کے ان پسماندہ علاقوں میں ایک ایسی تبدیلی لے کر آئے گا جس سے یہاں کے لوگ بھی خوشحال ہوں گے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اللہ تعالیٰ کا پاکستانی قوم پر ایک بہت بڑا کرم ہے اور چینی عوام کا پاکستان سے بہترین دوستی کا ایک واضح ثبوت بھی ہے اس لیے اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ایک اقتصادی قوم بنیں اور اپنے ملک کے اندر امن اور استحکام کو قائم رکھتے ہوئے اس منصوبے کو مکمل کریں اور ترقی کریں، احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبہ 46ارب ڈالر سے بڑھ کر 54ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے جو مزید بڑھ بھی سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اصل مسائل کی طرف توجہ دی جائے اور آج کل جو یہ صبح سے شام تک شور شرابہ ہے اس سے گریز کیا جائے تاکہ پوری توجہ سے آگے بڑھا جا سکے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے تمام صوبے سی پیک پر متحد اور متفق ہیں اور اسے بروقت مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مغربی روٹ الحمدللہ نومبر 2016ء سے ہی آپریشنل ہو گیا ہوا ہے اور 70سال بعد پہلی دفعہ گوادر اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ بھی اسی کی وجہ سے بحال ہوا ہے اور کوئٹہ سے گوادر کا وہ زمینی سفر جو دو دنوں میں ہوا کرتا تھا اب صرف 8گھنٹوں میں ہو جاتا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور ہم وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.