کامیاب اور معیاری ادارہ وہ ہوتا ہے جو اپنے تعلیمی پروگرامز کیلئے اپنا سلیبس خود تیار کرے ،محمد ہاشم خان نیازی
اوپن یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے میٹرک تا ایم اے اور پی ایچ ڈی کے ساتھ بی ایڈ،ایم ایڈ تک ہرتدریسی پروگرام کیلئے سلیبس خود اس کا اپنا تیار کردہ ہے، ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیور سٹی
اتوار 8 جنوری 2017 19:40
(جاری ہے)
جوہرلحاظ سے انتہائی معیاری،جامع اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی بہت ضروری ہوتی ہے مگر افسوس کہ ہم ابھی تک اس حوالے سے عملی طور پر دوسری قوموں سے بہت پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عملی تربیت کے اس فقدان کے پیش نظر اب نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ابتدائی تعلیمی سطح ہی سے’’ارلی چائلڈ ایجوکیشن‘‘(ای سی ای) کا ڈپلومہ متعارف کرایا جارہا ہے جوختم ہونے والے پی ٹی سی اور سی ٹی کی جگہ زیادہ تر پریکٹیکل کورس پر مشتمل ہوگا اور اساتذہ کے لئے اس کا حصول لازمی ہوگا۔اس طرح 2018ء سے پرائمری اور مڈل سکولز یکجا ہوکر ایلیمنٹری سکول کہلائیں گے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ اوپن یونیورسٹی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آئندہ سمسٹر سے صرف وہ ہی تین نئے پروگرامز کے تحت بی ایڈ کرائے گی۔جن کے مطابق ایف ای/ایف ایس سی کے بعد چار سال، بی ای/بی ایس سی کے بعد اڑھائی سال، ایم ای/ایم ایس سی کے بعد یہ ڈیڑھ سال کے ہونگے۔ڈائریکٹرنے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام میانوالی اور بھکر میں بی ایڈ کی ورکشاپس13فروری سے منعقد ہونگی۔جن میں طلباء کو ان کی اہمیت اور افادیت سے آگاہی دی جائے گی۔ اس لئے تمام طلباء کیلئے ان میں فیس ٹو فیس حاضری لازمی ہوگی۔ آخر پر انہوںنے تمام ٹیوٹر اساتذہ کو بتایا کہ اس نئے سمسٹر سے تمام طلباء کو اپنے متعلقہ ٹیوٹر کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی اب ادارہ خود کرے گا۔ ان کی ذمہ داری اب حسب سابق مشقوں کی وصولی، ان کی پڑتال اور آخر پر بروقت رزلٹ تیار کرکے ادارہ کو بھیجنا ہوگی۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج بھکر کے پرنسپل دلدار حیدر خان اورعلامہ اقبال ا وپن یونیورسٹی کے ضلعی کوارڈینیٹر لیکچرر سید ساجد بخاری،ضیاء الحق چڈو،ٹی ای ملک عبدالغفور بھی موجود تھے۔ آخر پر ٹیوٹر اساتذہ میں تعلیمی کٹس تقسیم کی گئیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.