پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی ، نعیم بخاری کل بھی دلائل جاری رکھیں گے
سمیرا فقیرحسین پیر 9 جنوری 2017 13:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت تک ملتوی کر دی ہے ۔ کل ہونے والی سماعت میں بھی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ سماعت میں جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ شریف خاندان کےکاغذات نامکمل ہیں. جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کےوکلا کوبہت سےمعاملات کاجواب دیناہوگا. سماعت میں انہوں نے کہا کہ آف شورکمپنیوں کابیریئرسرٹیفکیٹ جس کےپاس ہووہی مالک ہوتاہے، اگرسرٹیفکیٹ حسین نوازکے پاس ہےتو وہ بطور مالک ٹرسٹ ڈیڈ کرسکتے ہیں۔
شریف خاندان نےبہت سی دستاویزات جمع نہیں کروائیں۔ ،شریف خاندان کےوکلاتمام دستاویزات دےدیتےتو آپکوبات کاموقع نہ ملتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جس فریق نےجودستاویزات جمع کروائےہیں وہ اس کاجواب دےگا ،یہ ایک سفر ہےجو سچ کی تلاش کے لیے ہے ،ایک دن آئےگاجب پاکستان کےعوام سچ جان جائیں گے۔سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں تمام رکارڈ موجود ہونے کا ذکرکیا تھا۔
نوازشریف غلط بیانی کر کے اپنےحلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کے بعد اب نوازشریف کے پاس عہدے پررہنے کا کوئی جوازنہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیگم کلثوم کا بیان بھی عدالت میں جمع کروایا جائے۔ نعیم الحق نے کہا کہ آئندہ دو سے تین دن میں شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکریں گے، ٹرسٹ ڈیڈ اورقطری شہزادے کا خط فراڈ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.