فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید کر دی
پیپلزپارٹی میں شمولیت رات کی تاریکی میں نہیں کروں گا ، بلاول بھٹو کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں ، فیصل صالح حیات پیپلزپارٹی کے لئے آمروں کے ظلم جھیلے ہیں ، سیاسی اننگز کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت کے بعد کروں گا ،سابق وزیر داخلہ
منگل 10 جنوری 2017 17:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) سابق وزیر داخلہ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دست راست اور پنجاب کے ممتاز سیاستدان مخدوم سید فیصل صالح حیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ اپنے رفقائے اور قریبی ساتھیوں اور کارکنوں کی مشاورت کے بعد کروں گا ۔
مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت رات کی تاریکی میں نہیں بلکہ دنیا کے سامنے فیصلہ کروں گا ۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو کر اپنی سیاسی اننگز کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گا ۔ ایسے فیصلے عجلت میں نہیں کئے جاتے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں سے ان کا رابطہ ہمیشہ رہتا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ان کے ذاتی مراسم ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.