آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست ، مکی آرتھر نے رپورٹ دیدی
ہیڈ کوچ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا ذمہ دار بائولرز کو قرار دیدیا ہے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھلانے کیلئے ’’فیکا‘‘ سے بات کریں گے، آرتھر کی رپورٹ پر کام کرینگے ، شہریار خان بھارت کے ساتھ کورٹ میں بھی جا سکتے ہیں ار آئی سی سی کی کمیٹی میں بھی جا سکتے ہیں، ویسٹ انڈیز سکیورٹی ٹیم نے دورے کی منظوری ابھی تک نہیں دی ، چیئرمین پی سی بی سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے، گفتگو
منگل 10 جنوری 2017 17:54
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلے باز اتنے ذمہ دار نہیں ہیں جتنے بائولرز ہیں تاہم آسٹریلیا میں شکست کی ذمہ داری بائولر پر عائد ہوتی ہے۔
شہریار خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ لگائیں گے اور مکی آ رتھر سے کہیں گے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی دیکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی سیریز کیلئے تاحال بات نہیں ہوئی۔ بھارت کے ساتھ کورٹ میں بھی جا سکتے ہیں ار آئی سی سی کی کمیٹی میں بھی جا سکتے ہیں۔ پی سی بی نے پلیئرز ایسوسی ایشن کیساتھ رابطے کا فیصلہ ہے۔ چیئرمین شہریار خان نے سلمان بٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ کے جس بدترین سکینڈل کے باعث دنیا بھر میں پاکستان رسوا ہوا اس کا مرکزی کردار سلمان بٹ ہی تھے اور ان کیساتھ محمد آصف اور محمد عامر تھے۔ تینوں کرکٹرز کو قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی جو یہ پوری کر چکے ہیں۔محمد عامر تو آئی سی سی کے ایک ریلیف پروگرام کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کر کے اور پوری دنیا میں جوئے کے خلاف کمپین چلانے کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں تاہم محمد آصف اور سلمان بٹ تاحال اس میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن لگتا ہے کہ سلمان بٹ کی ’’محنت‘‘ بھی رنگ لے آئی ہے اور وہ دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے تیاری مکمل کر چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.