آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ، شکست کے ذمہ دار بلے باز وں سے زیادہ بائولرز قرار
بائولرز سے جس کارکردگی کی توقع تھی انہوں نے اس طرح سے پرفارم نہیں کیا،مکی آرتھر پی ایس ایل کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے، ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئیگی، سلمان بٹ کی حالیہ بہتر پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں سلیکٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، مکی آرتھر ہ ٹیم کی بہتری کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں بورڈ ان کا ساتھ دیگا،پی سی بی چیئر مین شہریار خان
منگل 10 جنوری 2017 18:15
(جاری ہے)
پی سی بی چیئرمین کے مطابق مکی آرتھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے، جب کہ وہ پی ایس ایل کی تمام میچز کی بھی نگرانی کریں گے جبکہ وہاں سے بھی ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔
شہریار خان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی، ان کی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آئے گی۔چیئرمین شہریار خان نے مزید بتایا کہ سلمان بٹ کی حالیہ بہتر پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں سلیکٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا، جب کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی۔ پی سی بی چیئرمین نے اپنی گفتگو کے دوران بلے بازوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے اظہر علی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شہریارخان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹیم کی بہتری کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں، بورڈ ان کا ساتھ دے گا۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد کوچ مکی آرتھر 25 رکنی تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے گا۔خیال رہے کہ 3 دن قبل ہی آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.