کپاس کے کاشتکار سفارشات پر عمل کرکے ریکارڈ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں،ماہرین زراعت

منگل 10 جنوری 2017 18:32

کپاس کے کاشتکار سفارشات پر عمل کرکے ریکارڈ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں،ماہرین ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کے لئے 23 نکات پر عمل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان 23 نکات پر عمل کرکے کپاس کے کاشتکار ریکارڈ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ محکمہ زراعت کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے عملی اقدامات کر رہا ہے اور ان اقدامات پر عمل کرنے کے لئے کسانوں کو شعور فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

محکمہ زراعت کے مرتب کردہ نکات میں دلچسپ امر یہ ہے کہ کاشت کی منصوبہ بندی سے بہتر کپاس کی مارکیٹنگ اور اپنی فصل سے بیج بنانے تک شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان نکات میں کاشت کی منصوبہ بندی، زمین اور اس کی تیاری، نامیاتی مادے کی اہمیت، زمین کی پی ایچ (pH) اور اصلاح، صحیح قسم کا انتخاب، معیاری بیج کا حصول، وقت کاشت، سیڈ بیڈ کی تیاری، بیج کی کاشت، بیج کا اگائو، چھدرائی اور تعداد فی ایکڑ، گوڈی اور نلائی، جڑی بوٹیوں کا تدارک، آبپاشی، کھاد، مائیکرونیوٹرینٹس کی ضرورت، مربوط تحفظ نباتات اور کیڑے مکوڑوں سے تحفظ، لیف کرل وائرس سے بچائو، ملی بگ سے بچائو، کپاس کی مناسب بڑھوتری، کپاس کی چنائی، کپاس کا سٹور اور مارکیٹنگ، اپنی فصل سے بیج بنانا شامل ہیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق ان 23نکات پر عمل کرنے سے کپاس کے کاشتکار کا خوشحالی کی طرف سفر یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :