ہمارا خطہ بیش بہا قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے،چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا سمیت قبائلی علاقہ جات اور افغانستان کا ایک مشترکہ ریجنل چیمبر آف منرلز قائم کیا جائے،قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا حقیقتاً ایک تن کا وجود ہیں ،قومی وطن پارٹی اور صوبائی اتحادی حکومت کی ترجیح ہے کہ تمام قبائلی علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کر کے وہاں پر مراعات و اختیارات دئیے جائیں
خیبر پختونخوا کی وزیر معدنی ترقی اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی کا تقریب سے خطاب
منگل 10 جنوری 2017 20:13
(جاری ہے)
فاٹا کی قیمتی معدنیات سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کیلئے وہاں پر مائنز ورکرز کو محفوظ اور میکانائز مائننگ کی تربیت ایک اشد ضرورت ہے تاکہ دنیا کے معیارات کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے اور اس سلسلے میںٹرائبل ایریاز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ماربل کے شعبے میں کام کرنے والے ہنر مندوں کو جدید تربیت کی فراہمی ایک سنگ میل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ٹرائبل ایریا ز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور میں فاٹا کے ماربل شعبے میں کام کرنے والے ہنر مندوں کی استعداد کار بڑھانے کی غرض سے شروع کئے جانے والے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیمبر کے صدر محمد شعیب خان، چیمبر کے پیٹرن ان چیف سابق سینیٹر حاجی غلام علی، چیمبر ممبران اور ماربل شعبے میں کام کرنے والے اور زیر تربیت ہنر مند شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے قبائلی علاقوں کو قدرت نے بیش بہا قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے اور ان علاقوں میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے وسیع مواقع موجود ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے صحیح انداز میں فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قبائلی افرادی قوت کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے جس کے سلسلے میں قبائلی ایوان صنعت و تجارت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ معدنی ترقی بھی اس سلسلے میں مذکورہ چیمبر اور قبائلی معدنی شعبے سے تعاون کیلئے تیار ہے اور مذکورہ تربیتی پروگرام سے صوبے کے معدنی کان کنوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے سلسلے میں بھی فائدہ لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمارے خطے کی جغرافیائی اور تزویراتی اہمیت انتہائی اہم ہے اور قدرت نے جن قیمتی قدرتی وسائل سے ہمیں نوازا ہے اپنی ترقی وخوشحالی کیلئے ان نعمتوں سے بخوبی فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے معدنی شعبے سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کی غرض سے محکمے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور انکی کوشش ہے کہ اس اہم شعبے کو زیادہ مستحکم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ مائننگ کیلئے ورلڈ بنک کے مالی تعاون سے جدید مشینری کا رینٹل پول قائم کیا گیا ہے اور ضرورت کے مطابق مزید بڑی مشینری کے پول کے ذریعے اس شعبہ میں کام کرنے والوں کو فراہم کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ہم دنیا کی ضروریات اور جدید محفوظ مائننگ کی طرف آگے بڑھیں ۔ انہوں نے فاٹا کے معدنی ذخائر کو قبائلی علاقوں کی ترقی کا زینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم شعبے کی بدولت ہمارے قبائلی علاقے زیادہ ترقی حاصل کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں قبائلی علاقوں کے ایوان صنعت و تجارت کی کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر کو تقریب میں چیمبر کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.