وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مملکت کے درمیان ملاقات، فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
ہماراجینا مرنا عوام کیساتھ ہے ،پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست کی جگہ ہے حکومت نے ہر شعبہ میں میرٹ کو فروغ دیا ہے ، شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا گیاہے رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے معیشت کو صحیح سمت پر ڈال دیا ہے ، معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں:شہبازشریف وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں:صدر ممنون
منگل 10 جنوری 2017 20:47
(جاری ہے)
یہ وقت اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ انتشار یا احتجاج کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہو ںنے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی مخلصانہ دوستی کا بھرپور حق ادا کیا ہے اور پورے پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
چین نے پاکستان کا ایک بار پھر ہاتھ تھام کر عظیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کا براہ راست تعلق سیاسی استحکام سے ہے۔ بعض رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے معیشت کو صحیح سمت پر ڈال دیا ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2017 عوامی وعدوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت ممنون حسین لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.