ریاست فلوریڈا ائرپورٹ پر حملہ کرنے والے امریکی دہشتگرد کے حیران کن انکشافات
امریکی حکومت اسے داعش کے لئے لڑنے پر مجبور کررہی تھی، ایف بی آئی کو یہ بات بتائی تو انہوں نے مجھے نفسیاتی مریض کہہ کر بھگا دیا ،ایسٹیبان سنٹیاگو
منگل 10 جنوری 2017 22:36
(جاری ہے)
وہ اس سے پہلے عراق میں بھی فرائض سرانجام دے چکا تھا اور تربیت یافتہ ہونے کے علاوہ ان علاقوں اور ماحول سے بھی واقفیت رکھتا تھا جہاں داعش کے شدت پسند عراقی اور شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
امریکی حکام نے ایسٹیبان کے متعلق سامنے آنے والے اس حیران کن انکشاف کو یہ کہہ کر رد کر رہے ہیں کہ وہ نفسیاتی مسائل سے دوچار تھا۔ ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ایف بی آئی نے اسے ذہنی امراض کے ایک ہسپتال بھیجا تھا جہاں اس کا علاج کیا گیا اور صحت یاب ہونے پر گھر واپس بھیج دیا گیا تھا۔جمعہ کے روز ایسٹیبان نے فلوریڈا کے پورٹ لارڈر ڈیل ائیرپورٹ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے تھے۔ وہ سامان وصول کرنے کے لئے قطار میں کھڑے مسافروں پر گولیاں برساتا رہا اور جب تک گولیاں ختم نہیں ہوگئی مسلسل فائرنگ کرتا رہا۔ اب وہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے، تاہم داعش کے متعلق اس کے بیان پر امریکی حکام نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.