کابل دھماکے افغان پارلیمنٹ کے 36ملازمین کی ہلاکت کی تصدیق
قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار اعلی سطحٰ وفد کے ہمراہ قندھار پہنچ گئے واقعے سے افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،اشرف غنی
بدھ 11 جنوری 2017 19:14
(جاری ہے)
افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 38افراد ہلاک اور 70دیگر زخمی ہوئے ۔
گزشتہ روزایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی افغان پارلیمنٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دی جس کے بعد جائے وقوعہ پر جب امدادی سرگرمیوں کیلئے لوگ جمع ہوئے تو ایک اور دھماکہ کردیا گیا ۔دوسری جانب قندھار حملے کی تحقیقات کیلئے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار ایک اعلی سطحٰ وفد کے ہمراہ جنوبی صوبہ قندھار پہنچ گئے ۔دھماکوں کی تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ واقعے سے افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔۔افغانستان کے دارالحکومت کابل اور جنوبی صوبے قندھار میں بم دھماکوں میں 56 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 5 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہری بھی شامل تھے، جن کی تصدیق سرکاری طور پر بھی کر دی گئی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کابل میں ہونے والے دھماکوں میں شہریوں کی ہلاکت سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ طالبان تشدد کی ایک بہیمانہ مہم شروع کرچکے ہیں جس میں شہریوں کی جان کو بھی نہیں بخشا جارہا، متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے ضروری ہے کہ کہ فوری، غیر جانبدار اور خودمختار تفتیش کا آغاز کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.