مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوری اہم اجلاس 14جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا
اجلاس میں ملکی سیا سی صورتحال ،سندھ میں قومی اسمبلی کی دونشستوں پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف ضمنی انتخابات میں دینی جماعتوں کے مشترکہ طور پر حصہ لینے کی حکمت عملی اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا جے یو آئی (ف)کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے صوبے اپنی رپورٹ پیش کریں گے
بدھ 11 جنوری 2017 21:43
(جاری ہے)
اجلاس 15جنوری کو بھی جاری رہے گا ۔ صدسالہ عالمی اجتماع میں پوری دنیا میں جمعیت کے نام سے کام کرنے والے جمعیت اکابرین تشریف لائیں گے اسی طرح حرمین شریفین کے امام الشیخ عبد الرحمن السدیس بھی عالمی سیشن سے خطاب کریں گے ترجمان کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے کے حوالے سے بھی پارٹی کے اس اہم اجلاس میں غور کیا جائے گا اور پارٹی کی شوری اس حوالے سے فیصلہ کرے گی بیان میں حکومتی اتحادی جماعت نے واضح کیا ہے اس بات سے انکار نہیںکیا جا سکتا کے دہشت گردی کے خلاف اقدا مات ملک کو فائدہ ہوا ہے تاہم دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ نہ جوڑا جائے بلکہ دہشتگردی کوئی بھی کرے اس کیخلاف قانون ہر کت میں آنا چاہیے ۔
پارٹی کی صد سالہ کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ 13جنوری کو شام پانچ بجے سب آفس اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میںعالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے پارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سندھ میں ضمنی انتخابات میں بھرپورحصہ لیا جائے گا اور جب سے جے یو آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے تب سے پی پی نے اپنے فیصلے کو گول مو ل کر دیا ہے الیکشن لڑنا جے یو آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے ۔…(ا ع)مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.