جغرافیائی قربت کے باعث پاکستان اور عمان فطری اتحادی ہیں ،ْ وزیر اعظم
کراچی ، گوادر اور مسقط کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز خوش آئند ہے ،ْ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے نئے باب کاآغاز ہوگا ،ْ نواز شریف
جمعرات 12 جنوری 2017 14:53
(جاری ہے)
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ میاںرضاربانی، سینیٹر تاج حیدر اور دیگر سینئرحکام بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی حکومت ، عوام اورقیادت سلطان قابوس بن سید السید اور اومان کے برادر عوام کا بے حد احترام کرتے ہیں۔انہوں نے سلطان قابوس اور اومان کے برادر عوام کے لئے پاکستان کی عوام اورحکومت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ۔خلیج تعاون کونسل آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے حمایت کرنے پر عمان کا مشکور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بالخصوص توانائی سے متعلق منصوبوں ، بنیادی ڈھانچے اور صارف پر مبنی صنعت کے شعبوں میں اومان کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرے گا جیسا کہ ہماری موجودہ سرمایہ کاری پالیسی سے براہ راست سرمایہ کاری کے لئے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری دوست ماحول پیدا ہواہے اور غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاروں سے یکساں سلوک کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ْ بلند شرح منافع کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحفظ حاصل ہے۔ وزیر اعظم نے عوامی سطح پر روابط پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمان میں مختلف شعبوں میں پاکستانی برادری کی مناسب تعداد موجود ہے اور پاکستان میڈیسن، انجینئرنگ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکائونٹینسی ، تعلیم اور تکنیکی ورکرز سمیت مختلف شعبوں میں غیر ہنر مند اور پیشہ وارانہ افرادی قوت فراہم کرسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مہارت کے باہمی تبادلے سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.