حکمرانوں نے عوام کو بدامنی، مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور استحصالی نظام معیشت کا تحفہ دیا ہے،سرا ج الحق
16ء میں موجودہ حکمرانوں نے قوم کو کرپشن کے تحفے کے علاوہ کچھ نہیں دیا، ہم سفارش کے کلچر کو زمین بوس کرینگے اور ہر کسی کو محنت اور صلاحیت کی بنیاد پر آگے آنے کا موقع ملے گا طلباء و طالبات ہی ملک کے لئے نجات دہندہ اور ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ٹیلنٹ ایوارڈ شو سے خطاب
جمعرات 12 جنوری 2017 20:52
(جاری ہے)
ہم پرامید ہیں کہ پاکستان کے نوجوان آگے آئیں گے تو ملک روشن ہو گا۔ پاکستان کے طلباء و طالبات ہی ملک کے لئے نجات دہندہ بنیں گے اور ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔ وہ نشترہال پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ٹیلنٹ ایوارڈ شو سے خطاب کر رہے تھے ۔
تقریب سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل اور صوبائی ناظم شاہ زمان درانی نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہونہار طلبہ کو ایوارڈز بھی دیے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے بچوں کو امن و انصاف ملے۔ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کوئی بچہ غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے اور کوئی غریب اپنی غربت کی وجہ سے فٹ پاتھ پر نہ سوئے۔ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں روزگار ہو اور کوئی پاکستانی بھوکا پیاسا نہ رہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ایک ایسا نظام کہ جس میں ہسپتال میں بیمار کو بلاتفریق علاج کی سہولت میسر ہو اور مزدور کو دھتکارا نہ جائے۔ ہم اقتدار میں آئیں گے تو وی آئی پی کلچر کو ختم کر دینگے اس وقت پاکستان میں مغل شہزادوں کی حکمرانی ہے بادشاہت کا نظام ہے، مخصوص طبقہ 1947ء سے لے کر اب تک ملک پر قابض ہے۔ آج بھی سیاست پر ایسٹ انڈیا کے غلاموں کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان اسلامی پاکستان تھا۔ قائداعظم کا پاکستان کرپشن، کمیشن خوروں، چوروں اور لٹیروں کا پاکستان نہیں تھا۔ قائد کے ویژن کے مطابق ہم نے اس ملک کو تعمیر کرنا ہے۔ ملک کو خوشحال، صاف اور شفاف بنانا ہے۔ ہم صاف شفاف اسلامی اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پانامہ کیس میں حکومت بری طرح پھنس رہی ہے اور الفاظوں کا سہارا حکمرانوں کے لیے نجات کا ذریعہ نہیں بن سکتا ۔نجات صرف حقائق کو تسلیم کرنے میں ہے ۔ اس کیس کااصل مدعا یہ ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہواور جن لوگوں نے مال ودولت اور ملک کو لوٹا ہے ان کااحتساب ہو۔ باہر کے دنیا میں جن ممالک کے وزراء اعظم پر کرپشن کے الزامات تھے یاتو انہوںنے اسمبلی میں آکرقوم سے معافی مانگی یا ان کے پارٹیوں کے اندر ان کا احتساب ہوا۔ اب ناگزیر ہوچکا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اسمبلی کے بجائے عدالت میں آئے ۔ وزیراعظم کے وکیل ایک کمزور کیس لڑ رہے ہیں اور وہ عدالت میں ایک بیان دیتا ہے جب کہ وزیر اعظم اسمبلی فلورپر دوسر ا بیا ن دیتا ہے اور قومی اسمبلی میں جو غلط بیانی ہوئی ہے وہ معمولی بات نہیں ہے ۔دفعہ 62,63 سے متعلق سپریم کورٹ کے ریمارکس میرے لیے اور جماعت اسلامی کے لیے ایک چیلنج ہے کہ جس طرح ماضی میں ہم نے اپنے دامن کو پاک رکھا ہے مستقبل میں بھی اپنے دامن کو پاک رکھیں ۔ 62,63 پر عمل درآمدنہیں ہوتا تو ایوان ، سیاست اور جمہوریت کس طرح صاف ہوسکتی ہے ۔ حالات کا تقاضا ہے کہ عدالت ایک بار 62,63 کے ترازو پر سب کو تولے ۔جماعت اسلامی ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے جس میں نوجوانوں کوتعلیم ، صحت کے سہولیات ، روزگاراور پرامن ماحول دیں گے ۔طلباء کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا وجود اللہ کی رحمت ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ قوم کو نوجوان قیادت فراہم کی ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.