عمران خان اور تحریک انصاف نے احتساب کمیشن کے نام پر سیاست چمکائی ، قوم کو بیوقوف بنایا ، صوبائی احتساب کمیشن کے افسران غریب صوبے کے اربوں روپے کھا گئے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اس کرپشن کا از خود نوٹس لیں عمران خان ہمیں مغربی اخلاقیات کا درس دیتے ہیں خود بھی اخلاقیات پر عمل پیرا ہوں ،سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور احتساب کمیشن بنانے پر قوم سے معافی مانگیں ، احتساب کا نیا ادارہ قائم کیا جائے،مشتاق غنی کا جلد 3 ارب روپے کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آنے والا ہے
تحریک انصاف کے منحرف رہنما ورکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کانجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 14 جنوری 2017 22:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے منحرف رہنما ورکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے احتساب کمیشن کے نام پر سیاست چمکائی اور قوم کو بیوقوف بنایا ، صوبائی احتساب کمیشن کے افسران غریب صوبے کے اربوں روپے کھا گئے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اس کرپشن کا از خود نوٹس لیں عمران خان ہمیں مغربی اخلاقیات کا درس دیتے ہیں خود بھی اخلاقیات پر عمل پیرا ہوں اور سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور احتساب کمیشن بنانے پر قوم سے معافی مانگیں ، احتساب کا نیا ادارہ قائم کیا جائے ۔
وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہاں ہوں کہ صوبائی حکومت خان صاحب کو بیوقوف بنا رہی ہے ، میں احتساب کے خلاف نہیں لیکن سب کا احتساب ہونا چاہیے ، صوبائی احتساب کمیشن کے ایک افسر نے بیان میں بتایا کہ کمیشن خود کرپٹ افراد پر مشتمل ہے ، جب احتساب کمیشن خود کرپٹ ہوگا تو وہ کرپٹ افراد کا احتساب کیسے کرسکے گا ، عمران خان بتائیں تین سال میں انہوں نے احتساب کمیشن کے ذریعے کتنے کرپٹ لوگوں کو پکڑا ،کونسا سسٹم بہتر کیا، عمران خان قوم سے عملی وعدے کریں ایسی باتیں نہ کریں جنہیں پورا نہ کر سکیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.