عام انتخابات 2018 میں باشعور عوام دھرنا گروپ کا ایک بار پھر دھڑن تختہ کرینگے، باشعور عوام نے ترقی کے عمل کو روکنے اور اسلام آباد کو بند کرنے والوں کی ناپاک سازشیں ناکام بنائی ہیں،یہ عناصر ترقی سے خائف ہیں ، انہیں علم ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، محنت سے زمین سے غلہ اگانے والے کاشتکار میرے بھائی ہیں،انکا مفاد اور بہبود مجھے دل و جان سے عزیز ہے، کاشتکاروں کے مفادات کا ہر سطح پر بھرپور تحفظ کیا ہے، کسی کو انکے مفادات کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد ڈاہا سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 15 جنوری 2017 19:10
(جاری ہے)
زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح کے اقدامات خلوص نیت سے کر رہے ہیں۔
زراعت کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود معیشت کے استحکام میں لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کسانوں کی خوشحالی اورزرعی پالیسی مرتب کرنے کیلئے پنجاب ایگریکلچرکمیشن تشکیل دیا جا چکا ہے اور کمیشن میں کاشتکار بھائیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کسانوں کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہعوام کے مسائل محض بیانات سے حل نہیں ہوتے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ انشاء اللہ جلد ملک سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ موجودہ حکومت کے دور میں منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہمارے دور کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے ترقی کے عمل کو روکنے اور اسلام آباد کو بند کرنے والوں کی ناپاک سازشیں ناکام بنائی ہیں اور شکست خوردہ عناصر عام آدمی کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے سفر کو روکنے میں آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ ایسے عناصر صرف اور صرف ترقی کے عمل سے خائف ہیں کیونکہ انہیں بخوبی علم ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں باشعور عوام دھرنا گروپ کا ایک بار پھر دھڑن تختہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.