Live Updates

عمران خان سندھ کے لوگوں کی آخری امید ہیں ‘اندھیروں کا خاتمہ کرکے نیا سندھ بنائیں گے ‘اس وقت سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کو ہے ‘عوام اپنا فیصلہ خد کرے ،تھر میں ایک مرتبہ پھر بچے مررہے ہیں سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ‘سندھ کو موئن جو دڑو بننے نہیں دینگے ‘ خوشحال سندھ مضبوط پاکستان کی تعبیر سندھ کے لوگ کرینگے

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کی مختلف مقامات پر میڈیا سے بات چیت

پیر 16 جنوری 2017 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ا س وقت سندھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام میں غریب مزدور طبقہ صدیوں سے پسہ چلا آرہا ہے عمران خان اس ملک میں غریبوں کی آواز بن کرسامنے آئے ہیں حکمرانوں نے اس ملک کو تباہ کردیاہے ہماری آنے والی نسلیں بھی قرضی ہوچکی ہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اپنے قریبی لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ نیا نہیں جس کی وجہ سے سارا نظام تباہ ہوچکا ہے کیوں کہ ان کے رشتیداروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے تیاریوں کا جائز ہ لینے کے لیے حلیم عادل شیخ حیدرآباد پہنچے مختلف جگہوں پر کارکنوں سے ملاقاتیں اور تعزیتیں کی مختلف مقامات پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو اب اپنا فیصلہ کرنا ہوگا انہیں اس نظام سے چھٹکارہ دلانے کے لیے چیئرمین عمران خان سندھ کے دورے پر آرہے ہیں وہ اپنے دورے میں کسی وڈیرے کی اوطاق میں نہیں بلکہ عوام میں جائیں گے اور عوام سے بات کریں گے سندھ کا پسہ ہوا طبقہ جو صدیوں سے جاگیرداری نظام مین سڑتا رہا ہے وہ اب عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ اب اس ملک کو بچانے کے لیے صرف عمران خان ہی ہیں باقی سب نے باری باری ملک کو لوٹا ہے ، عمران خان سندھ کے لوگوں کے آخری امید ہیں سندھ سے اندہیروں غربت بیروزگاری، لاقانونیت ،بیروزگاری کا خاتمہ کرکے ایک نیا سندھ بنائیں گے جس میں ہر سندھی بااختیار ہوگا اپنے روزگار میں سندھ کے لوگوں کی پہچان بحال کرائیں گے ، ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھر میں ایک مرتبہ پھر بچے مررہے ہیں سندھ حکومت کراچی سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہے پیپلزپارٹی حکومت تھر کو سندھ میں نہیں سمجھتی تھر کے بچوں کو اس طرح لاوارث مرنے نہیں دیں گے تھرمیں لگائے گئے آراوپلانٹس اور دیگر اسکیمزمیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے ایک بھی منصوبہ وہاں پر کام نہیں کررہا جس سے تھر کے لوگوں کو کوئی فائدہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات کو دیکھ کر قومپرستوں س ے بھی رابطے کیے جاسکتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات