پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت کی ترقی پر ہے، واٹرمینجمنٹ ایکسپرٹ
منگل 17 جنوری 2017 15:07
(جاری ہے)
ماہرین نے بتایا کہ موجود ہ آبپاش زمینوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور بنجر زمینوں کو زیر کا شت لانے کیلئے جو ٹیوب ویل لگائے جارہے ہیں ان میں سے اکثریت ٹیوب ویلوں کا پانی آبپاشی کے لیے موزوں نہیں ہے یہاںسے نکلنے والا پانی جسے کھا را کہاجاتا ہے اگر اس کھار ے پانی کو بغیرسوچے سمجھے آبپاشی کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف فصلوں کی پیداوار کو متاثرکرتا ہے بلکہ ا س کے مسلسل استعمال سے اچھی زمین بھی تھور باڑہ یا باڑہ میں تبدیل ہوجاتی ہے اور فصلوں کی کاشت کیلئے موزوں نہیں رہتی لحاظہ ا س پانی کو استعمال سے پہلے ا س کا تجزیہ نہایت ضروری ہے کا شت کا ر ا س مقصدکیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی طر ف ضلعی اورڈویثرنل سطح پر تجر بہ گا ہ برائے مٹی وپانی سے رابطہ کریں اور پانی کے نمونہ کے تجزیہ کے بعد ا س ادار ہ کی سفارشات پر عمل کریں ، ماہرین نے بتایا کہ بغیرلیبارٹری تجز یے کے ٹیوب ویل کا پانی ہرگز آبپاشی کے لیے استعمال نہ کریں جہاں نہری اور ٹیوب ویل کا پانی دونوں میسر ہو وہاں پہلی 2سے 3آبپاشیاں کھار ے پانی کی کریںاور بعدمیں نہری پانی کی بھر پور آبپاشی کریں اگر میسرہوتو ہرفصل کی پہلی آبپاشی کیلئے نہری پانی استعمال کریں اگر تجزیہ کے پانی میںزائد سوڈیم کا ربو نیٹ کی مقدار زیاد ہ ہو تو ٹیوب ویل کے ہوض او رپانی کے کھال میں جپسم کا پتھر استعمال کریںزائد سوڈیم کا ربونیٹ والے پانی کے استعما ل کی صورت میں ہرسا ل زمین کا تجزیہ کاروائیں اور لیبارٹری رپورٹ کے مطا بق جپسم کا استعمال کریں کھار ے پانی کے استعما ل کی صورت میں زمینوں میں نامیاتی کھا د اور سبز کھا د کا استعمال کریں تا کہ نمکیات کے اثرات کو کم کیاجاسکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.