سندھ حکومت کا او جی ڈی سی ایل کے قائم مقام ایم ڈی کی غیر قانونی تقرری اور سندھ کی گیس فیلڈز میں بھرتیوں کے دوران مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنے پر وفاق کو خط
وفاقی حکومت نے دوہری شہریت کے حامل او جی ڈی سی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو قانونی ضوابط کے خلا ف دو سالوں سے قائم مقام پر ایم ڈی مقرر کیاہوا ہے جو غیر قانونی عمل ہے، نثار کھوڑو
منگل 17 جنوری 2017 17:22
(جاری ہے)
نثا راحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے دوہری شہریت کے حامل او جی ڈی سی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر زاہد میر کو قانونی ضوابط کے خلا ف دو سالوں سے کس بنیاد پر قائم مقام پر ایم ڈی مقرر کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے ۔
انھوںنے کہا کہ قائم مقام ایم ڈی کی جانب سے سندھ کی قادرپور گیس فیلڈ سمیت دیگر گیس فیلڈز میں بھرتیوں کے درمیان سندھ کے لوگوں کونظرانداز کرکے پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے چار سو سے زائد لوگوں کو بھرتیوں کیا گیا ہے جو کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ سندھ صوبہ 80فیصد گیس پیدا کر رہاہے اور قانون کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلے گی وہاں پر بھرتیوں میں 50فیصد مقامی لوگوں کا حق ہوتا ہے تاہم سندھ میں کام کرنے والی تمام گیس فیلڈز میں سندھ کے مقامی لوگوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور وفاقی حکومت کا یہ عمل سندھ اور سندھ کے لوگوں کے ساتھ تعصب پر مبنی ہے اسلیئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ کی عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریگی ۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس معاملے کا نوٹس لے اور سندھ کو کوٹہ کے تحت اپنا جائز حق دیا جائے اور سندھ کی گیس فیلڈز میں پنجاب سمیت دیگر صوبوں کی بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کرکے وہاں پر سندھ کے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.