غربت کے خاتمے کیلئے امداد حاصل کرنے والی خواتین اور خاندانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے چھوٹے کاروبار کرنے کی تربیت دی جائے ،ْصدر ممنون حسین
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شناخت کا جدید اور جامع نظام متعارف کرا دیا صدر ممنون حسین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ’’جائزہ رپورٹ‘‘ کی تقریب اجرا کے موقع پر خطاب
منگل 17 جنوری 2017 18:32
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جنوبی ایشیا میں سماجی فلاح و بہبود کا سب سے بڑا پروگرام بن چکا ہے بلکہ اس کا شمارہ دنیاکے چند بڑے اور مؤثر پروگراموں میں بھی کیا جانے لگا ہے اور اس پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے والے خاندانوں کی تعداد ۱۷ لاکھ سے بڑھ کر۵۵ لاکھ اور ان کے درمیان تقسیم کی جانے والی رقم ۱۶ ارب روپے سے بڑھ کر ۱۱۵ ارب روپے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شناخت کا جدید اور جامع نظام متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے امدادی رقوم کی تقسیم میں بدعنوانی کاامکان بھی ختم ہوجائے گا اور مستحق خواتین تک امدادی رقوم زیادہ شفاف اور مؤثر طریقے سے پہنچ سکیں گی۔انہوں نے ماروی میمن کو ہدایت کی کہ بی آئی ایس پی اس پروگرام کو وسعت دیں۔ جو لوگ اس پروگرام سے پہلے سے مستفید ہو رہے ہیں ، اٴْنھیں اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی فکرکی جائے تاکہ آئندہ وہ لوگ لینے والے کی بجائے دینے والوں میں شامل ہو جائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ اطمینان بخش بات ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت اب تک تیرہ لاکھ بچوں کو رجسٹرڈ کر کے تعلیمی عمل میں شریک کیا جا چکا ہے اس پروگرام سے وطن عزیز میں تعلیم کی شرح میں اضافہ ہو گا اورہم جہالت کا خاتمہ کر کے ایک پڑھے لکھے پاکستان کی تشکیل کے قریب سے قریب تر ہوتے جائیں گے۔ اس موقع پر صدرممنون حسین نے بی آئی ایس پی کی سالانہ جائزہ رپورٹ کا اجرا بھی کیا۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی عوام کی فلاح و بہبود میں مضمر ہے۔ موجودہ قیادت چاہتی ہے کہ ریاست کا ہر فرد اپنی صلاحیتوں کے مطابق امکانات کی نئی دنیا تلاش کر سکے۔ یہ ایک ایسا عمل جس میں کہیں پڑاؤ نہیں، یہ ایک سعی مسلسل ہے جسے مسلسل جاری رہنا چاہیے۔ اگر ہم اسی طرح ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے آگے بڑھتے رہے تو جلد قائداعظم اور اقبال کے خوابوں کو تعبیر دینے میں سرخرو ہو جائیں گے اور اقوام عالم میں فخر سے اپنا سربلند کر سکیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.