تین سال کے دوران پی ڈبلیو ڈی اور نیشنل کنسٹرکشن کمپنی کے منصوبوں میں غیر معیاری سامان کے استعمال پر کارروائی کی گئی ہے

بدھ 18 جنوری 2017 18:30

اسلام آباد ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین سال کے دوران پی ڈبلیو ڈی اور نیشنل کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں میں غیر معیاری سامان کے استعمال پر کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے جواب میں بتایا گیاکہ پی ڈبلیو ڈی ٹھیکیداروں کو دیئے جانے والے کام کی نگرانی پی ڈبلیو ڈی خود کرتا ہے۔ کراچی میں 27 ہزار گھر غیر قانونی طریقے سے الاٹ کئے گئے قائمہ کمیٹی کو اس کی فہرست دے دی گئی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب کے نوٹس میں بھی یہ لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں غیر معیاری سامان کے استعمال پر ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :