کالا باغ ڈیم سے پانی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ جیسے سنگین مسائل سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ‘ عرفان اقبال شیخ
ملک بھر میں دستیاب آبی وسائل کے بھر پور استعمال سے ہی ملک ترقی کی راہوں میں گامزن ہوگا ‘چیئرمین پیاف
بدھ 18 جنوری 2017 18:38
(جاری ہے)
کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے اس طرح پانی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ جیسے سنگین مسائل سے نجات ہمشہ کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے۔ کہ بھاشا ڈیم اور تربیلا ڈیم پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے تو کالا باغ ڈیم پر کیاں نہیں ہو سکتا، یہ ایک قومی منصوبہ ہے اور تمام صوبوں کے لئے یکساں فائدہ مند ہے۔
حکومت کی طرف سے بھی کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو تسلیم کیا جا چکا ہے ۔ تمام آبی منصوبوں میں کالا باغ ڈیم ہی وہ واحد منصوبہ ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا اور یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میںشامل ہے ۔ ملک بھر میں دستیاب آبی وسائل کے بھر پور استعمال سے ہی ملک ترقی کی راہوں میں گامزن ہوگا،کالا باغ ڈیم کی تعمیر تکنیکی نہیں سیاسی مسئلہ ہے اور اسے قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیاجانا چاہیے ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس منصوبے کے شروع کرنے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔بجلی گیس کے بعدملک کے پانی کے ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اور چین کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جنھوں نے ڈیمز بنا کر ملکی اور معاشی ضروریات کو پورا کیا ۔ پاکستان میں ہر سال سیلاب کی بدترین تباہ کاریاںہوتی ہیں یہی پانی اگر بھاشا ڈیم اور کالا باغ ڈیم تعمیر کرکے محفوظ کیا جائے تو اس سے سارا سال ڈیڑھ سے 2روپے والی فی یونٹ والی3600میگا واٹ سے زائد سستی بجلی کے ساتھ ساتھ سارا سال زراعت کیلئے دریائوں میں پانی دستیاب رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.