ایس ایم ای بینک میں میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے ،ْدس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ْ رضا ربانی
معاملے پر بینک کے صدر سے بات کی ہے ،ْ ایف آئی اے کے ڈی جی کے نوٹس میں بھی لایاگیا ہے ،ْ چیئر مین سینٹ
بدھ 18 جنوری 2017 20:43
(جاری ہے)
بدھ کو اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بینک کی طرف سے انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں بتایا گیا کہ ان کے اکائونٹ میں دس کروڑ روپے کی رقم موصول ہوگئی ،ْ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ سراسر فراڈ ہے نہ تو ان کا ایس ایم ای بینک میں اکائونٹ تھا اور نہ ہی اس وقت کوئی اکائونٹ ہے اور بنکس میں جو بھی ان کے اکائونٹس ہیں ان میں جمع رقم کی تفصیل انکم ٹیکس گوشواروں میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اس معاملے پر ایس ایم ای بنک کے صدر سے بات کی ہے اور ڈی جی ایف آئی اے کے نوٹس میں بھی یہ بات لائے ہیں اور کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ایس ایم ای بنک کے صدر سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کرانے کو کہا گیا ہے کہ ایسا کس طرح ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس کی تحقیقات کرا رہے ہیں۔ ایوان کے ارکان کے نوٹس میں یہ چیز لانا ضروری تھی کیونکہ یہ سراسر ایک فراڈ ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.