محکمہ زراعت کا تحفظ اراضی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ ،منصوبہ پر 180.502ملین روپے کل لاگت آئے گی

منصوبے میں اٹک ،راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، خوشاب ، میانوالی ، نارووال ، گجرات ، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے اضلاع شامل

بدھ 18 جنوری 2017 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب نے کسانوں کی اراضی کو محفوظ بنانے، کٹا? سے بچانے ، بارشوں کاپانی ذخیرہ کرنے کے لیے پنجاب کے 10اضلاع میں انقلابی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت 30 چھوٹے ڈیم ، 62تالاب ، 15پانی کے ذخائر ،205پانی ابلاغ قائم کیے جائیں گے۔

اس منصوبہ پر 180.502ملین روپے کل لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کسان پیکیج 2016-17ئ کے تحت بارانی علاقوں کے 10اضلاع میں منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اس منصوبہ کے تحت مختلف آبی او زمینی ڈھانچے تعمیر کیے جائیں گے۔ ان بارانی علاقوں میں اٹک ،راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، خوشاب ، میانوالی ، نارووال ، گجرات ، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے اضلاع شامل ہیں۔اس منصوبہ سے نہ صرف زمینوں کے کٹا? سے نجات ملے گی بلکہ بارشوں کے پانی سے استفادہ بھی کیا جاسکے گا۔ اس منصوبے سے کسان کو ضرورت کے مطابق پانی استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔