مغربی سامراجی قوتوں نے ہمیشہ عالمی طاقتوں کی اجارہ داری کے خلاف آواز بلند کرنے والے رہنمائوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ،فیڈل کاسترو غریب اور پسے ہوئے طبقے کیلئے امید کی ایک کرن تھے،روس کے انقلاب نے پورے یورپ پرگہرے اثرات ڈالے، چین کے انقلاب نے ایشیاء کو تبدیل کیا ، ایران کے انقلاب کی جڑیں مسلم دنیا میں اپنا اثر چھوڑ گئیں، کیوبا کے انقلاب نے ترقی پذیر دنیا کو ایک نئی سمت دی
ْچیئرمین سینیٹ رضاربانی کاکیوبا کے سابق صدر فیڈل کاستروکی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب
بدھ 18 جنوری 2017 22:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیڈل کاسترونے سپر پاور کی آنکھ میں دیکھنا سیکھایا اور قومی مفاد کو ترجیح دینے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کو اپنا شعار بنایا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کیوبا کی عوام نے ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک دوست اور کامریڈ کھویا ہے ۔
اس تعزیتی سیمینار کا انعقاد پاکستان کا ادارہ برائے پارلیمانی خدمات میں پاکستان کیوبا فرینڈ شپ گروپ نے کیا تھا ۔ جس میں فرینڈ شپ گروپ کے صدر مشاہد حسین سید اور کیوبا کے سفیر کے علاوہ متعدد اراکین پارلیمنٹ ، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فیڈل کاسترو غریب اور پسے ہوئے طبقے کیلئے امید کی ایک کرن تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈل کاسترو نے امریکی سامراجی نظام کے خلاف اپنے عوام کی نمائندگی کی اور اُس نظام کا حصہ نہ بنے ۔ فیڈل کاسترو سمیت دنیاکے عظیم رہنمائوں جن میں جمال عبدالناصر اور ذوالفقار علی بھٹو شامل ہیں کوامریکی سامراجی نظام نے غیر مستحکم کیا ۔پاکستان کیوبا فرینڈ شپ گروپ کے صدر سینیٹر مشاہد حسین سید نے فیڈل کاسترو انقلابی جدوجہد میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان کے انقلاب کی بنیاد موثر خارجہ پالیسی پر تھی ۔جس نے غیر ملکی تسلط کی مزاحمت کی اور عوام کی بہبود کے ذریعے کیوبن قومیت پسندی کو فروغ دیا ۔جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات نے عظیم کیوبا کے انقلاب کے لئے نئی راہیں ہموار کیں جس نے پوری قوم کی زندگی کو تبدیل کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ روس کے انقلاب نے پورے یورپ پرگہرے اثرات ڈالے ۔جبکہ چین کے انقلاب نے ایشیاء کو تبدیل کیا ۔جبکہ ایران کے انقلاب کی جڑیں مسلم دنیا میں اپنا اثر چھوڑ گئیں ۔ تاہم کیوبا کے انقلاب نے ترقی پذیر دنیا کو ایک نئی سمت دی ۔سینیٹر مشاہد حسین نے کیوبا کی حکومت کی جانب سے دی جانے والی طب کے شعبے میں 1200 سکالر شپس پر شکریہ ادا کیا ۔ سینیٹر شبلی فراز نے بھی فیڈل کاسترو کی جدوجہد کو سراہا ۔اور انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد کیوبا کی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد دونوں ملکوںکے بہتر تعلقات کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیڈل کاسترو نے ایک عام آدمی اور اپنی قوم کو یہ سیکھایا کہ عزت اور وقار کی زندگی کیسے گزاری جاتی ہے ۔ تقریب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، ایم این اے شیری مزاری اور سینیٹر افراسیاب خٹک نے بھی خطاب کیا ۔(رڈ)مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.