مال روڈاورشملہ پہاڑی پر ریلیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا شدید دبائو سامنے آیا
ڈی آئی جی ٹریفک مال روڈ پر پہنچ گئے،ٹریفک بہائو کو خود کنٹرول کرتے رہے مظاہرین سے سڑک کنارے احتجاج کی اپیل کرتے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکیپٹن (ر) سید احمد مبین
بدھ 18 جنوری 2017 22:23
(جاری ہے)
ایس پی صدر سردار آصف نہر پل جیل روڈ پر ٹریفک بہائو کو یقینی بناتے رہے اوران کے ساتھ 30اضافی ٹریفک وارڈنز نے فرائض سر انجام دیئے۔
ایس پی ہیڈکواٹرز امتیاز الرحمن نے ڈیوس روڈ ڈائیورشن پر ٹریفک روانی کو مانیٹر کیا اوران کے ساتھ 30اضافی ٹریفک وارڈنز نے ڈیوٹی سر انجام دی۔اسی طرح راوی پل پر ڈمپر کے مکینکل نقص ،مصری شاہ ، ایک موریہ پل ،اسٹیشن اور اکبر چوک پر 2گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں حادثہ کے باعث ٹریفک دبائو کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی نوید اجمل، ڈی ایس پی شاہدرہ مختار اور ڈی ایس پی صدر ملک اکرم کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جن کے ساتھ 70اضافی ٹریفک وارڈنز نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بہائو کو یقینی بنانے میں مدد دی ۔اسی طرح شملہ پہاڑی پر ریلی کے باعث ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کی روانی کو ایک منٹ کیلئے بھی متاثر نہیں ہونے دیا گیا جس کی نگرانی ڈی ایس پی فلائنگ سکواڈ وقار خان نے کی اور 10اضافی ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے اس موقع پرمزید کہا کہ شہر میں جہا ں کہیں بھی ٹریفک کے دبائو، ٹریفک روانی اور تسلسل میں خلل کی اطلاع ملتی ہے وہاں فوری طور پرمتعلقہ ایس پی ، ڈی ایس پی ، سیکٹر انچارج اورٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری کو بھیجا جاتا ہے تاکہ ٹریفک روانی کو سست روی سے متاثر ہونے سے بچایا جائے اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں ۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ سٹرک کنارے احتجاج کریں جس سے کسی دوسرے شہر ی کی حق تلفی نہ ہوسکے یا ٹریفک وارڈنز کو شہریوں کو سہولت دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.