جدید کاروباری منصوبے ،خود کار روزگار کے مواقع بلوچستان میں بیروزگاری ،غربت ،معاشی بدحالی پر قابو پانے کیلئے کارآمد ثابت ہونگے ، احمد فاروق بازئی

جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ طلباء ہی دور حاضر میں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ،وائس چانسلر بیوٹمز

جمعرات 19 جنوری 2017 17:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) جدید کاروباری منصوبے اور خود کار روزگار کے مواقع بلوچستان میں بے روزگاری ،غربت اور معاشی بدحالی پر قابو پانے کے لئے کارآمد ثابت ہونگے تعلیم یافتہ وہنر مند نوجوان نوکریوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار شروع کرنے اور کاروباری منصوبوں پر عملدر آمد کر کے نوکریاں تلاش کرنے والوں کے بجائے نوکریاں فراہم کرنے والے بن کر ملک کی معیشت کو خاطر خواہ سہارہ دے سکتے ہیں جبکہ جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ طلباء ہی دور حاضر میں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے مزید کہا کہ بیوٹمز اور میسا چوسیٹس یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون ،تعلیمی وکاروباری رجحانات میں جدت سمیت دیگر تعاون بلوچستان کے اساتذہ کی صلاحیت میں اضافے اورطلباء میں کاروباری رجحانات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز اور یونیورسٹی آف میسا چوسیٹس کے مابین دو سالہ باہمی تعاون کا معاہدہ 2015میں طے پایا،اس معاہدے کے تحت بیوٹمز سمیت بلوچستان کی دیگر جامعات کے اساتذہ نے آن لائن کورس ڈولپمنٹ،ٹیچنگ میتھاڈولوجی اور دیگر شعبہ جات میں تربیت حاصل کی بیوٹمز کی طرف سے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر نور اور لیکچرر کلیم بلوچ نے شرکت کی ،شرکاء نے دوران تربیت امریکہ کی معروف و بین الاقوامی شہرت کی حامل جامعات کا دورہ بھی کیا جن میں ہاروڈ یونیورسٹی بھی شامل ہے دریں اثناء ہاورڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بزنس آئیڈیا کمپیٹیشن کا انعقاد کی گیا جس میں بیوٹمز کے پیش کردہ سوشل انٹر پرینیورشپ پراجیکٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی معاہدے کے تحت 14تا15جنوری کراچی میں انٹر پرینیورشپ ایجوکیشن سمٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں بلوچستان کی جامعات کے اساتذہ ،سرکاری آفسران و کاروباری شخصیات اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے عہدیدارن نے شرکت کی جبکہ بیوٹمز کی جانب سے سینیئر اساتذہ ڈاکٹر رازق ،ڈاکٹر عبدالسلام لودھی و دیگر نے انٹر پرینیورشپ ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کے ساتھ ساتھ انظامی امور بھی سر انجام دیے۔

متعلقہ عنوان :