اٹک،کسان گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے فصل کوجڑی بوٹیوں سے بچائیں ،ڈاکٹر محمد اقبال

جمعرات 19 جنوری 2017 17:13

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) حالیہ بارشوں نے اٹک کے بارانی علاقوں میں کاشت کی گئی گندم اور دیگر اجناس میں جان ڈال دی ۔اس ضمن میںڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع اٹک ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ اٹک میںساڑھے 5 لاکھ ایکٹر رقبہ بارانی ہے جبکہ50 ہزار ایکٹر رقبہ ٹیوب ویل کے زیر کاشت ہے بارش کی تاخیر نے کسانوں کو بوئی جانے والی فصلوں سے نا امید کر دیا تھا لیکن حالیہ بارشوںنے گندم اور دیگر اجناس کی فصلوں میں جان ڈال دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا گو کہ گندم کے سٹے کی اٹھان زیادہ نہیں ہوئی اور 10 من فی ایکٹر کی بجائی5 من فی ایکٹر گندم حاصل کرنے کے امکانات ہیں، کسانوں کو انتہائی دانشمندی سے ان فصلوں کو جڑی بوٹیوں سے بچانا ہے تا کہ گندم کی پیداوار زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہا محکمہ زراعت کے ماہرین سے کسان جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے اور دیگر معلومات ضرورحاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے علاقہ کے ہدف کو پوار کرنے میں کامیاب رہے ہیں مگر تاخیر کی بارشوں نے اہداف تک رسائی مشکل بنا دی۔

متعلقہ عنوان :