افغانستان ، ننگرہارمیں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 251شدت پسند ہلاک ، 87زخمی،184گرفتار
افغان سیکورٹی فورسز کا 5پاکستانی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ دیسی ساختہ بم پھٹنے سے طالبان جنگجو 4بیٹوں کے ہمراہ مار ا گیا ،سیکورٹی فورسزکے آپریشن میں 5شدت پسند ہلاک ، 11زخمی،قندھار میں طالبان کے حملے میں 2پولیس اہلکار ہلاک ، 3زخمی
جمعرات 19 جنوری 2017 19:40
(جاری ہے)
صوبائی پولیس چیف بریگیڈئر جنرل گل آقا روحانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ کے دوران صوبے میں 81آپریشنز کیے گئے جن میں 251شدت پسند ہلاک اور 87زخمی ہوگئے جبکہ 184کو گرفتارکرلیا گیا ۔
انکا کہنا تھاکہ اس عرصے کے دوران شدت پسند وں سے 158چھوٹے ہتھیار،10بھاری ہتھیار،4لاکھ گولیاں اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا۔انکا مزید کہنا تھاکہ جلال آبادمیں نئی سیکورٹی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں ۔ادھر جنوبی صوبہ ہلمندکے شہر لشکر گاہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5پاکستانی عسکریت پسندمارے گئے ۔افغان نیشنل آرمی کے ایک کمانڈر نے بتایا ہے کہ عسکریت پسند علاقے میں دہشتگرانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ادھر شمالی صوبہ قندوز میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے طالبان جنگجو اپنے 4بیٹوں سمیت مارا گیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ قوس ٹپا کے علاقے میں پیش آیا ۔صوبائی گورنر کے ترجمان زبیح اللہ امانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ اس دوران شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔صوبہ کیپیسا میں فوجی آپریشن کے دوران 5شدت پسند ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ۔201صلیب کور نے ایک بیان میں کہاکہ آپریشن ضلع تگاب کے علاقے میں کیا گیا ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں آپریشن کے دوران 6دیہاتوں کو عسکریت پسند وں سے پاک کرلیاگیا۔جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان کے حملے میں 2پولیس اہلکار ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.