حکومت فوری طور پر قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کر کے مردم شماری شروع کرے،امیرحیدرہوتی
جمعرات 19 جنوری 2017 21:03
(جاری ہے)
امیر حیدر خان ہوتی نے جلسوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر جو حالات پیدا ہوئے ہیں ایسے حالات میں پختون قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا وقت کا تقاضا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج فاٹا کے پختون قبائلی اور جوانوں کی اکثریت خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں اس لئے وفاق کو چاہئے کہ ان قبائلی علاقوں کو جلدا ز جلد خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ وہاں کے لئے تعمیراتی پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ قبائلی علاقوں میں سکولز ، کالجز ، ہسپتالز اور یونیورسٹیاں بنائی جا سکیں اور اسی طرح صوبائی اسمبلی میں قبائیلی علاقوں کے لئے نشستیں بھی مختص کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے ہمارا موقف بلکل واضح ہے ہمیں سی پیک کے منصوبے میں صرف سڑک نہیں بلکہ کاریڈور اور تجارت چاہئے‘ سی پیک کے حوالے سے وزیر اعلی پرویز خٹک کی مجبوری عمران خان اور عمران خان کی مجبوری پنجاب ہے کیونکہ وہ پنجاب سے مجبور ہے تاکہ وہ پنجاب کو فتح کر کے ملک کا وزیر اعظم بن سکے لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ اور پنجاب نے ووٹ نہیں دیا تھا بلکہ خیبر پختونخوا کے پختونوں نے ووٹ دیا ہے لیکن آج پی ٹی آئی اقتدار میں آکر پختونوں کو بھول گئے‘ عمران خان پنجاب کے بڑے بڑے شہروں میں صوبہ پنجاب کو فتح کر نے کے لئے جلسے کر رہے ہیں اور پختونوں کو بے یارو مدد گار چھوڑا ہے لیکن اے این پی پختونوں کے حقوق کے لئے یہ جنگ لڑتی رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.