بھنڈی ذیابیطس اور گردے کے مرض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، امریکی ماہرین

جمعہ 20 جنوری 2017 11:12

بھنڈی ذیابیطس اور گردے کے مرض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی ذیابیطس اور گردے کے مرض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی صحت کے لیے نہایت مفید اور اس سبزی میں وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جس کے استعمال سے کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذیابیطس کے علاج اور گردے کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں کیلوریز، فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چربی، وٹامن سی اور میگنیشیم جیسے اہم قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھنڈی کولیسٹرول کو کم کرنے، دمہ سے بچاو کے علاوہ شوگر کے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو خون کے سفید خلیات پیدا کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے اور یہ جراثیم اور بیماریوں کے حملے کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔