معین علی کے ون ڈے میں ہزار رنز مکمل

جمعہ 20 جنوری 2017 12:45

کٹاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی نے ون ڈے میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف کٹاک میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا، انہوں نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

وہ اب تک 48 ون ڈے میچوں میں 1025 رنز بنا چکے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔