باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گردوں کے حملے کو ایک سال گزرگیا ، زخم آج بھی تازہ
دہشت گردوں نے 14 طلبہ اور ایک پروفیسر سمیت 18 بے گناہوں کو شہید اور 22 کو زخمی کر دیاتھا
جمعہ 20 جنوری 2017 14:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گردوں کے حملے کو ایک سال گزرگیا لیکن زخم آج بھی تازہ ہیں۔ بیس جنوری 2016 کی صبح چارسدہ شدید دھند کی لپیٹ میں تھا۔ امن اور علم کے دشمنوں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اوریونیورسٹی پر حملہ کردیا۔ دہشت گرد مشرقی دیوار پر لگے خاردار تاروں کو کاٹ کر یونیورسٹی کے اندر داخل ہوئے۔
خودکار اسلحہ اور دستی بموں سے لیس چاروں دہشت گردوں نے پہلے ریسٹ ہاوس میں داخل ہوکر کئیر ٹیکر فخر عالم کو شہید کیا۔ بس اسٹینڈ پر مامور سیکورٹی گارڈ نے دہشت گردوں کو للکارا تو وہ بھی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر قریبی آبادی کے لوگ بھی سیکورٹی گارڈز کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔ حملہ آور جب اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہوئے تو پلان بی کے تحت بوائز ہاسٹل نمبر 1 میں داخل ہوئے اور کشت و خون کا بازار گرم کر دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.